افغانستانایشیا

افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا، 33 ہلاک و زخمی

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کی صبح صوبہ غزنی کے ضلع دھ یک میں سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم دھماکے میں اس ضلع کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اور ان کے دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبہ قندہار کے ضلع شاہ ولی کوٹ کے گورنر ہاؤس کے سامنے ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔

آج صبح بھی شہر کابل کے خیرخانہ علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھے افراد زخمی ہوگئے۔اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔گذشتہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں پولیس کی گاڑیوں ، سیکورٹی مراکز اور پولیس چوکیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دوحہ میں امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے پر دستخط کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے تیز ہوگئے ہیں ۔افغان عوام اور حکام ، اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو اس ملک میں بدامنی کا اصلی عامل سمجھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button