افغانستانایشیا

کابل کے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کر لی

داعش دہشت گرد گروہ نے کابل میں پہلے اور دوسرے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش دہشت گرد گروہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مکروریان علاقے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دہشت گرد گورہ نے اس دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

جبکہ ڈسپیچری میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔

افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ مایار نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں جمعرات کی صبح ہونے والے بم دھماکوں میں اب تک اکیاون افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چالیس سے زائد دیگر زخمی ہیں جن میں بعض کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button