ایشیاپاکستانکشمیرہندوستان

ہندوستان کے 2 طیارے تباہ

پاکستانی میڈیا نے ہندوستان کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستانی طیاروں نے 2 ہندوستانی طیاروں کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے میجر جنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان کی جانب سے آج ہندوستان کوجواب دے دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دو ہندوستانی طیاروں کو مارگرایا جب کہ ایک ہندوستانی پائلٹ کو گرفتارکرلیا۔ پاکستانی طیارے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اوردو ہندوستانی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق تین پاکستانی طیارے کے راجوڑی سیکٹر کے علاقے نوشہرہ میں داخل ہوئے۔ ایک ہندوستانی طیارہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جبکہ دوسرا طیارہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گر کر تباہ ہوئے۔ کہا جا رہا ہے کہ دو پائلٹ ہلاک ہوئے۔

ہندوستان کے ہوائی اڈوں لیہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کوٹ میں ہائی الرٹ کردیا گیا اور تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

آزاد ذرائع کے مطابق کشمیرمیں ہندوستانی ایئرفورس کا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ ہندوستانی طیاروں کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا یا پھر اس کی کوئی اور وجہ تھی۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے حکام کے حوالے سے اس ملک کے ذرائع‏ ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ لیزر بموں سے لیس ہندوستان کی فضائیہ کے بارہ میراج جنگی طیاروں نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے صبح پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مظفرآباد، بالاکوٹ اور چکوٹی کے علاقوں پر جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں جیش محمد کے 300 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button