دنیا

ہیٹی میں صدر کے استعفے کیلئے عوام سڑکوں پر

مظاہرین نے صدر اور ان کے ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف زبردست غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر نظام زندگی مفلوج کر دیا، صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے ساتھی بدعنوان ہیں، انہیں فوری مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔

ملک کے غریب افراد خوراک اور پیٹرول کی عدم دستیابی کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں، اب تک ان مظاہروں میں 17 افراد ہلاک اور 190 زخمی ہو چکے ہیں۔ صدر نے اپوزیشن کو سیاسی معاہدے کی بھی پیش کش کی تھی جو ناکام رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button