فلسطین کی استقامتی محاذ کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ پٹی میں اسرائیل کا ایک ڈرون تباہ ہو گیا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات غزہ پٹی کے علاقے بیت حانون میں اسرائیل کے ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا اور اس کا لاشہ اس وقت فلسطین کی استقامتی محاذ کے پاس ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت، ڈرون کو جاسوسی اور فلسطینیوں پر حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔
اسرائیل گزشتہ کئی مہینوں سے ڈرون ، توپوں کے گولوں اور جنگی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غزہ پٹی پر حملہ کر رہا ہے۔