عراقمشرق وسطییمن

یمنی فوج کی جانب سے جارحیت کا جواب، جنوبی ‎سعودی عرب پر میزائل حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعے کی رات سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں جیزان اور نجران میں واقع فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان میں الخوبہ اور الدود کی پہاڑیوں میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر آٹھ میزائل داغے گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب مین نجران کے علاقے عاکفہ کمپلکس میں سعودی فوجی مرکز کو بھی زلزال ایک قسم کے میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کئے جانے والے ان حملوں میں سعودی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیئے جانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس لئے کہ سعودی اتحاد یمن کے مختلف علاقوں میں اب بھی عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحاد ملکوں کی جنگ پسندی کی وجہ سے چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب فوجی اتحاد قائم اور یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اب تک اپنے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

دریں اثنا یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے دو سو چودہ بار فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

یمن کی المسیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں منجملہ حیس پر اور الشرف پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صنعا، صعدہ اور حجہ نیز مآرب پر بھی بمباری کی۔

اس ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان الحدیدہ میں فائر بندی پر مسلسل کاربند ہیں اور نہایت صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں، کہا کہ الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ہے اور سعودی اتحاد کے فوجی ہی الحدیدہ میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔

سوئیڈن کے امن مذاکرات میں طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر سے فائربندی پر عمل شروع کیا گیا ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے فائربندی پر عمل کے اعلان کے باوجود فائربندی کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button