یمن: سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ تباہیمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کا یہ ڈرون طیارہ الحدیدہ سے سولہ کلو میٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں گرایا گیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یہ اقدام سعودی اتحاد کی جانب سے سوئیڈن سمجھوتے کی خلاف ورزی کرنے پر کیا ہے۔ یہ ڈرون طیارہ الحدیدہ میں داخل ہوا جو اس سمجھوتے کے منافی تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ تاہم یمن کے تمام تر محاصر کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور یمن کی جنگ، سعودی سرحدوں کے اندر بھی جاری ہے۔