موازین نیوز کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے عوامی رضا کار فورس الحشد العشائر کی مدد سے الهیتاویین اور الثرثار کو داعش دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔
عراقی فورسز نے اسی طرح صوبہ الانبار میں داعش کے 6 خفیہ ٹھکانوں، 2 ٹنل اور ہتھیاروں کے 2 گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے بعد بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔