المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شہر باقم کو تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی اتحاد نے شمال مغربی صوبے حجہ کے ضلع مرزق پر بھی بمباری کی ہے۔ تاحال ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے ساتھ مل کر تقریبا پانچ سال سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں سولہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔سعودی عرب کی فوجی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو دواؤں اور غذائی اشیا کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔