مشرق وسطییمن

یمن کے صوبہ الجوف میں انصار اللہ کے اہلکاروں کی پیشقدمی جاری

اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الجوف میں یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یمن کا صوبہ الجوف سعودی عرب کی سرحد پر واقع ہے یمنی فورسز نے اس صوبہ ميں سعودی عرب کی جارح ، قابض فوج اور کرائے کے مزدوروں پر مہلک اور کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور انصار اللہ کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے کرائے کے مزدوروں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس ميں سعودیہ کے درجنوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے اور صوبہ الجوف کے وسیع علاقہ کو سعودیہ کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے جن میں بقع ، شعف ، کتاف اور العقبہ کے علاقہ شامل ہیں۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اس ظالمانہ جنگم يں سعودی عرب کو 10 ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button