افریقہانسانی حقوقدنیا

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہرہ

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں سیکڑوں طلبہ نے مظاہرہ کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آیت اللہ زکزکی اور انکی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرے۔ مظاہرہ پر امن ہونے کے باجود نائیجیریا کی سیکورٹی فورسز نے طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ اُس وقت سے نائیجیرین فوج کی قید میں ہیں جب تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو فوج نے زاریا میں واقع حسینیہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید جبکہ شیخ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

اگست دوہزار انیس کو نائیجیریا کی عدالت نے بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج کی غرض سے ہندوستان جانے کی اجازت دی مگر وہاں پر معتمد ڈاکٹروں کے فقدان اور کچھ سیکورٹی مسائل کے سبب انہیں مجبورا نائیجریا واپس لوٹنا پڑا جس کے بعد ابوجا پہنچتے ہی انہیں حکومت نے دوبارہ حراست میں لے کر ایک نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔اس وقت آیت اللہ زکزکی کی جسمانی صورتحال تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button