حسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

اربعین ملین مارچ تاریخ کا بے مثال واقعہ ، سید حسن نصراللہ

اربعین حسینی کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کی کربلا میں شرکت ایک بے مثال واقعہ ہے اور امریکا ، صیہونی حکام عالمی سامراج اور دنیا کے ظالم حکمران اربعین کے اس ملین مارچ سے خوف زدہ نظر آرہے ہیں

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اربعین حسینی کی مناسبت سے لبنان کے شہر بعلبک میں عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں اربعین حسینی کے موقع پر کروڑوں عاشقان حسینی اور زائرین کے اجتماع کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی اور امام عالیمقام کے شیدائی دنیا کے مختلف ملکوں حتی امریکا اور یورپ سے خود کو کربلا پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اربعین ملین مارچ نے ایک بار پھر پوری دنیا کو حسینی جوش و جذبہ دکھا دیاہے۔

سید حسن نصراللہ نے لبنان میں حالیہ مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر اور سیاسی پارٹیوں میں بعض افراد اپنی ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں اور حالیہ واقعات اور موجودہ صورتحال کے نتائج کا ذمہ دار دوسروں کو قراردینے کے درپئے ہیں لیکن یہ اقدام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایسے لوگوں میں قومی جذبہ نہیں پایا جاتا اور عوام کی خدمت کے تعلق سے وہ انسانی اور اخلاقی قدروں کے پابند نہیں ہیں –

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button