فلسطینمشرق وسطی

اسرائیلیوں پر پھر ہوئی میزائلوں کی بارش

غزہ پٹی پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے ۔

سنیجر کے روز غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری میں 22 سالہ عماد ناصر شہید ہو گئے ۔ اسے پہلے جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے 4 فلسطینی مظاہرین کو شہید کر دیا تھا ۔

اسرائیلی بمباری کے جواب میں غزہ میں واقع فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی اور تقریبا 90 راکٹ فائر کئے ۔

سنیچر کی صبح غزہ سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں سائرن گونج اٹھے اور صیہونیوں نے اپنی جان بچانے کے لئے انڈر گروانڈ بنے بنکروں میں پناہ لی ۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریبا 10 منٹ تک راکٹ فائر کئے جاتے رہے ۔

صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کے میزائل سسٹم آئرین ڈوم نے درجنوں میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا ۔

فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون کے زرا‏عی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اشکلان اور اشدود پر راکٹ فائر کئے جس میں کچھ کو اسرائیلی میزائل سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیا لیکن کئی اپنے ہدف پر جاکر لگے ۔

اسرائیلی فوج نے فائر کئے گئے میزائلوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں ۔

حماس کے ترجمان عبد اللطیف الکانو کا کہنا ہے کہ مزاحمتی گروہ، صیہونی جرائم کا جواب دینے کے لئے ہمیشہ محاذ پر حاضر ہیں اور وہ فلسطینیوں کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button