ایرانفلسطینمشرق وسطی

اسرائیل کو اپنے جارحانہ اقدامات کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے ترجمان نے شام ، لبنان اور عراق پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو اپنے جارحانہ اقدامات کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا-

ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کو علاقے کے عوام کے صبر و تحمل سے غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہئے کہا کہ عراق ، شام اور لبنان کے عوام کے جائز دفاع کے حق کی ایران حمایت کرتا ہے – انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو دئے گئے انتباہ کو جارح قوتوں کے لئے واضح اور ٹھوس پیغام قراردیا اور کہا کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ مہینوں کے دوران گستاخانہ انداز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے –

ایران کی حکومت کے ترجمان نے عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے اڈوں پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملوں کے بار ے میں بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عراقی عوام اور حکومت کی کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے دریغ نہیں کرے گا – انہوں نے ایرانی آئیل ٹینکر گریس ون کے بارے میں کہا کہ ایران نے اس آئیل ٹینکر کو فروخت کردیا ہے اور اب خود اس آئیل ٹینکر کا مالک اور تیل کا خریدار یہ فیصلہ کرے گا کہ یہ آئیل ٹینکر کہاں تیل کی کھیپ لے کر جائے گا –

ایرانی حکومت کے ترجمان نے وزیر‍ خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کے اتوار کے روز کے دورہ فرانس کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جواد ظریف کے دورہ فرانس کا گروپ سات کے سربراہی اجلاس سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ دورہ فرانس کی دعوت پر انجام پایا تھا – ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کا امریکی عہدیداروں سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button