لبنانمشرق وسطی

اسرائیل کے حملے کا جواب حزب اللہ کی طرف سے حیران کن ہوگا: شیخ نعیم قاسم

شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے خطاب میں جس طرح بیان کیا ہے حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے کے خلاف رد عمل ایسا ہی ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نےاسرائیلی حملے کے رد عمل میں حزب اللہ کے جواب کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا جواب حیران کن ہوگا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button