ایرانمشرق وسطی

اسلامی انقلاب صدی کا سب سے بڑا ثمرہ

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب صدی کی سب سے بڑی کامیابی اور ثمرہ ہے۔

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی منتظم کمیٹی کے اراکین سے گفتگو میں ایران کے اسلامی انقلاب کو اہم ترین کارنامہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایسے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے کہ جس کی اہمیت سے خائف ہو کر دشمن ناپاک و شرمناک سازشیں تیار کرتے ہیں تاکہ اسلامی انقلاب کے بڑھتے اثرات کو روک سکیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی انقلاب کے بعض دشمنوں کے بیانات کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بدولت ایک فاسد حکومت کا خاتمہ ہوا اور ایک عوامی حکومت برسر اقتدار آئی اور یہ کوئی معمولی کارنامہ نہیں تھا۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی عوام نے ایران سے آمر حکومت کا خاتمہ کر کے جمہوری حکومت قائم کی۔

انھوں نے کہا کہ ایران کے دشمن بھی اب اس بات کو جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں ایسی عظمت و اقتدار کا مالک ہے کہ جس کا کچھ بگاڑا نہیں جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button