نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 26 افراد ہلاک
نائجیریا میں کشتی کے حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے کا شکار ہونے والے کئی لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یہ حادثہ نائیجیریا میں اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب ملک کے شمالی وسطی حصے میں ایک کشتی پانی میں ڈوب گئی۔
مقامی حکام نے یہ اطلاع دی ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں اس علاقے میں اس طرح کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔
نائجیریا کی ریاست نائجر کے گورنر کے ترجمان بولگی ابراہیم نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔
#nigeria
#africa