اسلامایرانایشیادنیامشرق وسطی

اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے پوری دنیا میں تقاریب

انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت دنیا کے کئی ممالک میں جشن اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح دنیا کے کئی ممالک من جملہ شام،لبنان،عراق، افغانستان، ہندوستان و پاکستان اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیرمیں انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار،کانفرنس اورمختلف قسم کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جبکہ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ہے۔

آغا راحت حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مسلم اقوام کیلئے نمونہ عمل ہے،حضرت امام خمینی ؒ نے اللہ پر توکل کرکے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹا، انقلاب اسلامی مظلوم اور ستم رسیدہ عوام اور اقوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوا۔ آج دنیا بھر میں مستکبرین کے خلاف اٹھنے والی تحریکیں انقلاب اسلامی ایران کی مرہون منت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین اسلامی انقلاب کیلئے ہموار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ملک میں بسنے والے تمام مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الطاف حسین انصاری نے کہا 11 فروری انقلاب اسلامی مسلم اقوام کیلئے باعث فخر و سربلندی کا دن ہے،حضرت امام خمینی(رح) نے دنیا کو اسلام ناب محمدی کا عملی چہرہ دکھایا، مسلم حکمران حضرت امام خمینی ؒ کی پیروی کرکے اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

تقریب میں علماء کرام و عوام کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button