ایرانمشرق وسطی

ایران ترکی اور عراق کی طرح مشرقی ممالک کو بھی گیس فراہم کرسکتا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ترکی اور عراق کو گيس برآمد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران گيس کے شعبہ میں خود کفیل ہوگیا ہے اور ایران مشرقی ممالک کوبھی گیس فراہم کرسکتا ہے۔

صدر روحانی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزارت تیل کے بعض پراجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ حکومت میں ہم گيس منتقل کرنے کے ایک بہت بڑے پراجیکٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے اس موقع پر ایرانی انجینئروں، کارکنوں اور مدیروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بوشہر پیٹرو کیمیکل میں بہت بڑا کام انجام پذیر ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلا پیٹرو کیمیکل ہے جو ترش گیس کو دریافت کرکے اسے شیریں گیس میں تبدیل کرتا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی سمت رواں دواں ہے اورایران کے دشمنوں کو ایران کی ترقی اور پیشرفت پسند نہیں اسی لئۓ وہ ایران کی پیشرفت کو روکنے کے لئۓ مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران جس طرح ترکی اور عراق کو گیس فراہم کررہا ہے اسی طرح مشرقی ممالک کو بھی گیس فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔ ایران گيس کے میدان میں مستقل اور خود کفیل ہوگیا ہے۔ امریکی پابندیوں کی ناکامی در حقیقت ایران کی پیشرفت کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button