افغانستانایشیا

افغانستان، ہلمند میں فوجی بیس پر طالبان کا حملہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک فوجی بیس پر حملہ کیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق ہلمند کے گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلمند میں 215 میوند کورپس کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ جبکہ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے درجنوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے ایک صحافی بلال سرورے کے مطابق کم سے کم پانچ حملہ آوروں نے بیس پر حملہ کیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں طالبان نے حملہ کیا ہے اور بڑی تعداد میں غیر ملکی اورسرکاری فورسز کو نقصان پہنچایا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہاں غیرملکی خاص طور سے امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button