ایرانمشرق وسطی

ایران کا گیس سپلائی نیٹ ورک دنیا میں بے مثال ہے: صدر روحانی

صدر حسن روحانی نے ایران کے گیس سپلائی نظام کو دنیا کا بے مثال سسٹم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سترہ ہزار دیہاتوں کو گیس سپلائی نیٹ ورک سے جوڑا جا چکا ہے اور اس وقت ملک کے نواسی بجلی گھروں کو گیس سے چلایا جا رہا ہے۔

صدر روحانی نے پیر کو وزارت پیٹرولیئم کے قومی منصوبوں کی رونمائی کی تقریب کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ملک میں گیس کی صنعت کی صنعت کو اہم بتایا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گیس ایک عظیم صنعت ہے جو آلودگی سے پاک انرجی پیدا کرتی ہے اور یہ ملک کی پیشرفت و ترقی کا باعث ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی گیس، ترکی اور عراق کو بھی برآمد کی جاتی ہے اور مشرقی ممالک کو بھی سپلائی کرنے کے اسباب فراہم ہیں اور اسی تناظر میں پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے گیس کی صنعت کو ملکی ترقی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران کی گیس پیداوار چھے سو ملین کیوبک میٹر سے بڑھ کر تقریبا ایک ہزار ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button