افغانستانایرانایشیامشرق وسطی

افغانستان میں امن کے لئے علاقائی کوششوں پر زور

پاکستان میں متعین ایران کے سفیر نے اسلام آباد میں نئے افغان سفیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست اور افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے علاقائی مسائل اور باہمی دلچپسی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان باہمی روابط اور تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک افغان امن مذاکرات میں ایران کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ان دنوں حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button