دنیایورپ

اقوام متحدہ نے امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے امریکہ میں روسی سفارت کاروں اور سفارتی مراکز کے خلاف غیر قانونی کاروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے حکومت امریکہ سے یہ مطالبہ جنرل اسمبلی میں منظور کی جانے والی ایک قرارداد کے ذریعے کیا ہے جس میں روسی سفارت کاروں اور سفارتی مراکز کے خلاف امریکی اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی قرارداد میں نیویارک میں روس کے نمائندہ دفتر کے اموال پر قبضہ کرنے، بعض سفارت کاروں کی رفت و آمد کو محدود کرنے اور روسی سفارت کاروں کو ویزے کی فراہمی میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں امریکی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندہ دفتر اور نیویارک میں قائم دیگر سفارتی مراکز کے خلاف غیرقانونی اقدامات کا سلسلہ بند کر دے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button