ایشیاپاکستان

علی رضا عابدی جاں بحق

ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی گھر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے باعث علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کو سر اور گردن میں مجموعی طور پر تین سے چار گولیاں لگی ہیں جس کے باعث وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے کراچی، صوبے اور ملک کا امن و امان خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔

یاد رہے کہ علی رضا عابدی نے حال ہی میں عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 243 کی نشست سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button