ایراندنیامشرق وسطییورپ

امریکہ کی طبی دہشتگردی روکی جائے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں کورونا کے خلاف اقتصادی وسائل کم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حقیقی معنوں میں معصوم انسانوں کا قتل کر رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے ان ممالک اور عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے جو امریکی پابندیوں پر عمل کر رہے ہیں کہا کہ امریکی اقدامات کا خاموش بیٹھ کرنظارہ کرنا غیر اخلاقی عمل ہے اور ایسا کرنے سے کوئی بھی مستقبل کے امریکی غضب سے نہیں بچ سکتا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ہفتہ کے روز بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری اور دنیا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف امریکی طبی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس طبی اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button