دنیاعربمشرق وسطی

امریکا ہتھیار فروخت کرنے والا اور سعودی عرب ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دو ہزار اٹھارہ میں اسلحے کی تجارت سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ برس امریکا نے سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کئے ہیں اور سعودی عرب ہتھیار خریدنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ : سپری: نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں مشرق وسطی کے ملکوں کے لئے امریکی ہتھیارروں کی فروخت میں اضافہ ہوا تھا-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے مشرق وسطی کے ملکوں کو جتنے ہتھیار دو ہزار چودہ سے دو ہزار اٹھارہ تک کے برسوں میں فروخت کئے تھے، اس سے آدھے سے زائد ہتھیار اس نے صرف ایک سال یعنی دو ہزار اٹھارہ میں ہی ان ملکوں کو فروخت کر دیئے-

سپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار چودہ سے دو ہزار اٹھارہ کے برسوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا نے سب سے زیادہ ہتھیار خریدے ہیں-

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بھی سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے والی حکومتوں میں شامل ہو گیا ہے اور اس نے سب سے زیادہ ہتھیار ہندوستان، ویتنام اور جمہوریہ آذربائیجان کو فروخت کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button