
سیکورٹی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت اس منصوبے پر عمل کرنے کے لئے شامی مخالفین کے نام سے ایک عسکری گروہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام شام میں ابوظہبی کی فوجی اسٹریٹیجی کے تناظر میں انجام پا رہا ہے اور اسی بنا پر شام مخالف گروہوں کے کچھ سابق سرغنوں سے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مدد لی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے پندرہ ستمبر کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔