حسن نصراللہلبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

امریکہ، لبنان کے مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ ہے: سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے مرحوم علامہ سید جعفر مرتضی العاملی کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید جعفر مرتضی کے حوزہ علمیہ قم اور دینی مراجع عظام کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور انھوں نے دینی اور ثقافتی سطح پر گرانقدر خدمات انجام دیں ۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کی طرف سے لبنانی اقتصاد کو نشانہ بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام کے مطالبات سے گروہی اورسیاسی مفادات کے سلسلے میں استفادہ نہیں کرنا چاہیے۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے سیاسی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی وزیر اعظم اور حکومت نے ایسے وقت میں استعفی دیا جب ہم چاہتے تھے کہ حکومت اپنی خدمات کو جاری رکھے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے بعض حکام نے عوام کو ورغلانے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک لبنان میں حزب اللہ کی حکومت نہیں بنی ہے اور اس سلسلے میں جس طرح پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ در اصل ہر قسم کی ناکامیوں کو حزب اللہ کے نام کرنے کی ایک مذموم سازش اور کوشش ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ نے لبنان کے اقتصاد اور معاشی نظام کو نشانہ بنا رکھا ہے اور ہمیں امریکہ کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے باہمی اتحاد کی سخت ضرورت ہے اور ہم باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button