شام میں دہشت گرد امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش
صابرین نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ میزائیلی حملہ کل کیا گیا جس میں دیرالزور کے العمر نامی اسکوائر میں دہشت گرد امریکہ کے فوجی اڈے پر 8 میزائل داغے گئے جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔ ابھی تک ممکنہ نقصانات اور یہ کہ یہ حملہ کس نے کیا اس بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے الشدادی کے علاقے میں کرد ملیشیا کے کیمپوں میں داعشی دہشت گرد عناصر کو منتقل کئے جانے کی خبر ملی تھی ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ان دہشت گرد عناصر کو ٹریننگ دینے کے لئے منتقل کر رہا ہے تاکہ ان عناصر کو شام کی قانونی حکومت اور عوام کے خلاف استعمال کرے۔
واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔