ایرانمشرق وسطی

امریکہ اقتصادی جنگ کے ذریعے ایران کیلئے خوراک و ادویات میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے:جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف کھلی اقتصادی جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کی وجہ سے ایران کو خوراک، ادویات اور طیاروں کے پارٹس کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی جنگ کومنہ زوری اور تسلط پسندی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اس قسم کی دھونس و دھمکی کی سیاست کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے امن و صلح کا داعی رہا ہے اورعالمی قوانین کی پابندی کی ہے لیکن امریکہ کی جانب سے اقتصادی جنگ مسلط کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اتنا طاقتور ہے کہ وہ ہر قسم کی دھونس و دھمکی کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو ایک سال کا وقت دیا کہ اپنے وعدوں پر عمل کریں لیکن انہوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا جس کی وجہ سے ایران نے اپنے وعدوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ۔

محمد جواد ظریف نے امریکہ کی سینچری ڈیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سینچری ڈیل فلسطینی عوام کی استقامت سے حتمی طور پر شکست سے دوچار ہو گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بعض عرب ممالک کی جانب سے سینچری ڈیل پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر اس اقدام اور فیصلے کے خلاف ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کا باعث ہو۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button