ایرانمشرق وسطی

شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم رضوی کا پرچم دے دیا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم ہدیہ کے طور پر عطا کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حرم رضوی کے بعض اہلکاروں نے شہید فخری زادہ کے گھر پہنچ کر شہید کے اہلخانہ کو حرم مطہر رضوی کا پرچم تبرک اور ہدیہ کے عنوان سے پیش کیا۔ اس ملاقات میں حرم رضوی کے متولی کے معاون مصطفی خاکسار قہرودی نے کہا کہ شہید فخری زادہ جیسے شہیدوں کے پاک خون کے نتیجے میں ایران سائنسی، دفاعی اور صنعتی شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کے راستے پر مزید ہمت کے ساتھ گامزن رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ شہداء نے ہماری ترقی کے راستوں کو مزید روشن اور تابناک کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button