دنیاعراقمشرق وسطی

عراق, داعش کا خفیہ ٹھکانہ برملا, 9 خطرناک دہشتگرد گرفتار

اللہُ اکبر خطِ استقامت

عراق کی انٹیلیجنس نے دہشتگرد گروہ داعش کے متعدد عناصر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ایک کامیاب آپریشن کے دوران صوبہ نینوا میں داعش کے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے داعش کے دہشتگردوں نے صوبہ نینوا پر قبضے کے موقع پر اس علاقے کے عوام کا قتل عام کیا تھا اور انہیں نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا تھا۔

در ایں اثناء عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبے دیالی سے 40 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک علاقے میں دہشتگرد گروہ کے ایک بہت بڑے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button