ایرانمشرق وسطی

امریکہ دہشت گردوں کو علاقے سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے، ایرانی اسپیکر

یہ بات ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں الجزائر کی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ عبدالحمید سی عفیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردوں کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کے بعد انہیں دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے اور اس نے ایشیا اور افریقہ کے بعض علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے معاملے کو حل کرنا نہیں چاہتا بلکہ علاقے میں بحران پیدا کرنے کے لیے انہیں استعمال کر رہا ہے۔
ایران کے اسپیکر نے سینچری ڈیل نامی ناپاک امریکی منصوبے کے مختلف پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ مسئلہ فلسطین کو صرف غزہ تک محدود کر دیا جائے جو فلسطینیوں کے ساتھ سب سے بڑی خیانت ہو گی۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو عرب ملکوں کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا تاہم یہ بات زور دے کر کہی کہ امت مسلمہ میں پیدا ہونے والی بیداری کے نتیجے میں یہ ممالک ایسا کرنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
الجزائر کی پارلیمنٹ کے خارجہ تعلقات کمیشن کے سربراہ عبدالحمید سی عفیف نے اس موقع پر اسلامی ملکوں کے اندرونی معاملات میں سامراجی طاقتوں کی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے الجزائر کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button