افغانستانایشیا

دسیوں ہزار افغان مہاجرین کی ایران سے واپسی

تارکین وطن سے متعلق بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ تین مہینے میں اٹھاسی ہزار افغان مہاجرین ایران سے اپنے وطن واپس لوٹے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن آئی او ایم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں عیسوی سال کے آغاز سے اب تک اٹھاسی ہزار سے زائد افغان مہاجرین ایران سے افغانستان واپس لوٹ چکے ہیں-

آئی او ایم نے کہا کہ اسی عرصے میں پاکستان سے چار ہزار افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور پاکستان میں افغان شہریوں کے پناہ لینے کی وجہ افغانستان میں جنگ و بدامنی کا ماحول تھا-

اس سے پہلے افغانستان میں مہاجرین کے امور سے متعلق وزارت نے کہا تھاکہ دو ہزار اٹھارہ میں تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ افغان مہاجرین ایران اور پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹے ہیں-

اس وقت پچاس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ایران اور پاکستان میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ افغانستان کی حکومت ان مہاجرین کو اپنے وطن واپس لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button