اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا اجلاس، طالبان بھی شریک ہوں گے
پاکستانی ذرائع کے حوالے سے ارنا کے مطابق، اس ملک کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز ایک بیان میں افغانستان کے حالات پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہونے کی خبر دی۔
بیان میں آیا ہے: افغانستان سے متعلق اس اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے علاوہ سکورٹی کاؤنسل کے مستقل اراکین، چاپان، اٹلی اور طالبان کی عبوری حکومت کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بااثر ملکوں کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں شریک ہونے کی تیاری کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اس اجلاس کا اصل ہدف افغانستان کی امداد کے لئے بین الاقوامی اجماع تیار کرنا اور اس ملک کے انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔
بدھ کے روز پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی المیہ کی روک تھام کی کوششوں کے جاری رہنے پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو الگ تھلگ کرنا، دنیا کے لئے نقصان دہ ہوگا۔
پاکستان میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کو طالبان کے سلسلے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش کو دور کرنے کا ایک موقع قرار دیا جا رہا ہے۔