ایرانمشرق وسطی

جنرل قاسم سلیمانی ایرانی،عراقی اور شامی عوام کے ہیرو

مری لینڈ یونیورسٹی نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے قبل ایک سروے رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق، انقلاب اسلامی کے مخلص و انقلابی خدمت گزار اور ولی فقیہ کے جاں بکف سپاہی، ایران کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ایرانی، عراقی اور شامی عوام میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مری لینڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق ایران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی ایرانی عوام کی نظر میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ شخصیت ہیں۔

یہ سروے مری لینڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی تحقیقاتی اور سکیورٹی شعبہ کی طرف سے کرایا گیا ہے۔ مری لینڈ سروے کے مطابق 61 فیصد افراد نے جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں بہت زیادہ محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ 17 فیصد نے انھیں مثبت انسان قراردیا ، انھیں ایرانی عوام کے علاوہ عراقی اور شامی عوام بھی بہت پسند کرتے ہیں اور وہ ان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہیں۔

مری لینڈ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق ایرانی، عراقی اور شامی عوام میں جنرل قاسم سلیمانی کی مقبولیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ۔ جی ہاں ان کی مقبولیت، فداکاری اور داعش کو شکست فاش دینے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی یہ کوشش رہی کہ کسی بھی طور ان کو راستے سے ہٹایا جائے اور انہوں نے اپنے شیطانی منصوبے کو آج عملی جامہ پہنایا اور جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں شہید کردیا۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبوں اورعزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور عراق و شام سے دہشتگرد داعش دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button