ایرانمشرق وسطی

امریکی دباؤ ایران میں اتحاد و یکجہتی میں اضافے کا باعث : حسن روحانی

ایران کے صدر نے کل رات نیویارک میں امریکی تھنک ٹینکس کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ اپنے غیر انسانی پابندیوں سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہا کہ امریکی دباو ایران میں اتحاد و یکجہتی میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ ایران پر دباو ڈالنے کے سلسلے میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہو جائے گی۔

صدر مملکت نے جوہری معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے انخلا کے باوجود جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی کئی رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی کہ ایران جوہری قوانین کی پاسداری کر رہا ہے۔

ایران کے صدر نے علاقے کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام پر بمباری کی جا رہی ہے اور یہ موقع امریکہ اور یورپی ممالک نے فراہم کیا ہے۔

حسن روحانی نے سعودی عرب کی آئل فیلڈ آرامکو پر یمنیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کو ایران سے منصوب کرنے کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اس قسم کا الزام ایران پر عائد کیا وہ یمن کی جنگ میں غیر جانبدار نہیں ہیں اس لئے انھیں اس قسم کے الزامات عائد کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صدر روحانی پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوئے اور

کل اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خلیج فارس میں امن و سلامتی کے مقصد سے تمام پڑوسی ملکوں کو ہرمز امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت دی .

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button