ایرانمشرق وسطی

واپسی مارچ عالمی یوم القدس کے نام

ایران کی اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل میں القدس اور انتفاضہ کمیٹی کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ اس سال ایران کے نو سو پچاس شہروں میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دوسری جانب حق واپسی مارچ کی انتظامی کمیٹی نے ساٹھویں واپسی مارچ کو عالمی یوم القدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل میں القدس اور انتفاضہ کمیٹی کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ اس سال ایران کے نو سو پچاس شہروں میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ اس سال کی ریلیوں کا بنیادی سلوگن سینچری ڈیل کی ناکامی اور فلسطینی کاز کی پائیداری ہوگا۔جنرل رمضان شریف نے کہا کہ پچھلے چالیس برس کی طرح اس سال بھی جمعہ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال عالمی یوم القدس کی ریلیوں کی کوریج کے لیے چار ہزار رپورٹر اور صحافی موجود ہوں گے جن میں ڈھائی سو غیر ملکی ہیں۔اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل میں القدس اور انتفاضہ کمیٹی کے سربراہ جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی عوام پتھروں سے میزائل پر آگئے ہیں اور فلسطینیوں کی نئی نسل اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے پوری طرح مصصم اور پرعزم دکھائی دیتی ہے۔دوسری جانب غزہ میں حق واپسی مارچ کی انتظامی کمیٹی نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ساٹھویں واپسی مارچ کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منائیں اور اس ریلی میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔اس سال دنیا بھر میں القدس اکتیس مئی کو منایا جائے گااور ایران و فلسطین سمیت دنیا بھر کے ملکوں میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے جلوس، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا تاکہ ساری دنیا کے مسلمان اس دن فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف اپنی نفرت کا اعلان کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button