عربمشرق وسطییورپ

اٹلی میں سعودی سرمایہ کاری کی مخالفت

اٹلی کے نائب وزیر اعظم نے میلان میں آرٹ سینٹر کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ اس مرکز میں سعودی سرمایہ کاری کی تجویز کو مسترد کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ میتھیو سالوینی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ میلان کے اس مرکز میں بعض لوگ موجود نہ ہوں اور یہ مرکز آزاد و خودمختار رہے۔سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے اٹلی کے اس سینٹر کے ساتھ ایک کروڑ ستّر لاکھ ڈالر مالیت کے ایک پانچ سالہ سمجھوتے کی تجویز پیش کی ہے۔سعودی عرب کی اس پیشکش پر اٹلی کے لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور انسانی حقوق کے طرفداروں اور بعض سیاست دانوں نے کہا ہے کہ اٹلی کا لا اسکالا سینٹر ایک معروف ثقافتی مرکز ہے اور اس مرکز کو سعودی عرب جیسے ملک سے، کہ جس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بارہا الزام عائد کیا گیا ہے، کوئی رقم نہیں لینا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button