ایرانمشرق وسطی

ایرانی رہنماؤں کی جانب سے سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندی، مذہبی منافرت، اور اسلامی فوبیا کے مقابلے اور دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اس وحشیانہ جرم سےایک بار پھر یہ واضح ہوجاتاہے کہ دہشت گردی اور مغرب میں ادیان و مذاہب کے درمیان نفرت پھیلانے والے عناصر اور اسلامو فوبیا کا پوری سنجیدگی اور ہمہ جہتی مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ یہ وحشیگری اور کھلے عام ظلم کوئی ایسا حادثہ نہیں ہے جسے انسانی اقدار پر یقین رکھنے والا کوئی بھی بیدار ضمیر انسان فراموش کردے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس دہشت گردانہ واقعے کی غیر پیشہ ورانہ اور غیر انسانی کوریج کو مغربی میڈیا کی نسل نسل پرستی اور انسانوں کی جانوں کے بارے میں ان کے دوہرے معیار کا ایک اور ثبوت قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دہشت گردانہ واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی بدستور آج دنیا کی ایک ہم ترین مشکل ہے اور دنیا کے ہر گوشے میں انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف یکساں طور پر اور متحد ہو کر جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی اداروں اور خاص طور پر اسلامی تعاون تنظیم کو چاہئے کہ وہ اس غیر انسانی جرم اور وحشیگری کے مقابلے میں سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں اور ان اقدامات کے ذمہ داروں کا خواہ وہ سامنے ہوں یا پردے پیچھے ہوں چہرہ بے نقاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اس گھناونے اور ہولناک واقعے کی تحقیقات اور پیروی اور اسی طرح واقعے میں ملوث دہشت گردوں اور اس کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتار کرکے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لئے پوری کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا تہران کو اس بات کا یقین ہے کہ مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کے زیرسایہ دشمنوں کے اس طرح کی اندھی اور لاحاصل سازشوں کا نتیجہ ان کے مزید ذلیل و رسوا ہونے کے سوا اور کچھ نہیں نکلے گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت دہشت گردی اور نسل پرستی کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے پرعزم ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے نام اپنے پیغام میں کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ کے عوام، حکومت اور اس واقعےمیں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت ہیش کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سبھی ملکوں کا تعاون ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button