ایرانمشرق وسطی

ایرانی سپاہ کی ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں مضحکہ خیز قراردیا ہے۔ ایرانی سپاہ نے اپنے بیان میں امریکہ کے اس اقدام کو احمقانہ، غیر قانونی اور ایران کے خلاف دباؤ قائم کرنے کی پالیسی کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ امیرکہ اس سے قبل ایرانی سپاہ کے اعلی کمانڈروں پر پابندیاں عائد کرچکا جو ناکام اور شکست سے دوچار ہوچکی ہیں اور اب امیرکہ نے ایرانی وزير خارجہ کو پابندیوں کا نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کھلے عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کہ یہ اقدام اس کی شکست اور ناکامی کا مظہر ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button