ایرانمشرق وسطی

ایرانی قوم دشمنوں کے مقابلے میں دنیا کے مظلوموں کی حامی

ادیان و ثقافتوں کے درمیان گفتگو کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ تمام تر دشمنی باوجود ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی مکمل امنگوں کے حصول تک جو دنیا کے تمام مظلوموں کی امنگیں ہیں، استقامت و مزاحمت جاری رکھے گی۔

ادیان و ثقافتوں کے درمیان گفتگو کے مرکز کے سربراہ آیت اللہ محمد مہدی تسخیری نے پیر کے روز تہران میں ادیان کے نقطہ نظر سے امن عالم کے مقابلے میں پابندی کے زیر عنواں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرس کے انعقاد کا مقصد ادیان الہی کے مفکرین، اسکالروں نیز ادیان الہی کے پیروکاروں کی شرکت ایران کی عزت و سربلندی کے دفاع اور امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور دشمنانہ پالیسیوں کی مذمت کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ دینی و مذہبی رہنماؤں کی حرمت کا دفاع، انسانی عزت و کرامت کے تحفظ اور پائیدار امن عالم کے دائرے میں دینی تعلیمات کا حصہ ہے۔
اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی ثقافت و ارتباطات اسلامی تنظیم کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان نے بھی اسلامی انقلاب کے بیرونی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ و امریکہ کی تمام تر حمایت کے باوجود سعودی عرب کا عالمی سطح کوئی مقام و پوزیشن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ادیان کے نقطہ نظر سے امن عالم کے مقابلے میں پابندی کے زیر عنواں کانفرنس تہران میں پیر کے روز شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button