ایرانمشرق وسطی

ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف استنبول پہنچ گئے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف 14 ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے شہراستنبول پہنچ گئے ہیں۔ قلب ایشیاء استنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ کانفرنس کا آغاز ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے خطاب سے ہوگا۔

ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ قلب ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں استنبول میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں 14 ممالک ؛ ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرقیزستان،پاکستان، روس، سعودی عرب ، تاجیکستان، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button