ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

ایران اور پاکستان کے آئی ٹی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس

اس اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سید ستار ہاشمی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیرمواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد نے کی۔ اجلاس کے دوران فریقین نے آئی ٹی کے سیکٹر میں اپنے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون میں فروغ پر زور دیا۔ ایران اور پاکستان کے وفود نے دونوں ملکوں کے درمیان انجام پانے والے سمجھوتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مشترکہ تعاون کی اسناد کا تبادلہ کیا تاکہ اس میں حتمی اصلاحات انجام پاسکیں اور اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلی حکام اس پر دستخط کرسکیں۔ اس درمیان پاکستان کی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے سے ملاقات میں دوطرفہ مشترکہ مفادات پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔ سرحدی منڈیوں کو فعال بنانا اور اقتصادی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا وہ جملہ موضوعات تھے جن کا اس ملاقات میں جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ایران اور پاکستان کے اشتراکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلام آباد تہران کے ساتھ تعلقات کی توسیع کو خاص اہمیت دیتا ہے اور ایران کو دوست اور ہمسایہ ملک سمجھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button