ایرانمشرق وسطی

ایران این پی ٹی سے باہر نکل سکتا ہے، وزیر خارجہ کا یورپ کو انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ڈسپیوٹ میکینزم کو فعال بنانے کا موضوع ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے کے بعد پیش کیا تھا۔جواد ظریف نے مزید کہا کہ ایران نے دس مئی ، چھبیس اگست اور نومبر دوہزار اٹھارہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کو تین خط لکھے اور اس میں انھیں بتایا کہ ایران نے ڈسپیوٹ میکانیزم شروع کردیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے یاد دہانی کرائی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے نومبر میں لکھے جانے والے خط کے بعد یورپی یونین کو سات مہینے کا وقت دیا اور مئی دوہزار انیس میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا آغاز کر دیا جس کے دومہینے بعد اس کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کے لئے پانچ قدم اٹھائے ہیں اور اب وعدوں پر عمل درآمد میں کمی لانے کے لئے مزید قدم اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا تاہم اگر یورپی اپنا سیاسی کھیل جاری رکھیں گے تو اسلامی جمہوریہ کے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button