عراقمشرق وسطی

عراق کررہا ہے ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی

عراق کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے دو وفدوں کو بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم عادل المہدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے عنقریب دو الگ الگ وفود کو تہران اور واشنگٹن میں بھیجے گا۔

عادل المہدی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکی اور ایرانی حکام نے واضح طور پر کہاہے کہ ان کو جنگ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عنقریب کچھ وفد علاقے کے بعض ممالک بشمول ایران اور امریکہ میں بھیجا جائے گا تا کہ کشیدگی اور تنازعات کو ختم کرنے کیلئے فریقین کے ساتھ مذاکرات کریں۔

عادل عبدالہمدی نے کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کیلئے علاقے کے اعلی سطحی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس مسئلے کے حل کے حوالے سے عراق کا موقف یورپی یونین کے موقف سے مماثلت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی بھر پور کوشش کررہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button