ایرانمشرق وسطی

ایران دباو میں نہیں آئے گا: جواد ظریف

ایران کے وزیرخارجہ نے چین کے ٹیلی ویژن چینل سی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران ترقی و پیشرفت کی جانب گامزن ہے اور کسی کے دباو میں نہیں آئے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے چین کے ٹیلی ویژن چینل سی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران نے معاہدے کے دوسرے فریقوں کے طرز عمل خاص طور سے اس معاہدے سے امریکہ کے انخلا اور ایک سالہ دباوکے بعد ہونے والےمعاہدے میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایران کے وزیرخارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کو اب تک جوہری معاہدے سے اقتصادی فائدہ نہیں پہنجا ہے کہا کہ ایرانی عوام کا مستقبل روشن ہے اور وہ دوسروں پر تکیہ نہیں کرتے اور اپنی پیشرفت کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران،روس اور ترکی نے شام کے بحران کے

حل، دہشتگردی اور جنگ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کیا اور شام کے بحران کے حل کیلئے ان کی 5 سالہ کارکردگی اور سفارتی کوششیں کامیاب رہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button