genelایرانمشرق وسطی

ایران دنیا بھر کے مظلوموں کی ڈھارس ہے، میجر جنرل جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مظلوموں کا دفاع کرنا انقلاب اسلامی کا اہم ہدف ہے اور ایران فخر کے ساتھ یہ کام انجام دے رہا ہے۔

تہران میں فاتحین دفاع حرم کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کرنا انقلاب اسلامی ایران کا اولین ہدف تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک نے ایران کی طرح ظالموں کا مقابلہ نہیں کیا لہذا ظلم کے خلاف جدوجہد میں ایران رول ماڈل کی حثیت رکھتا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ایران نے دنیا میں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کی بالادستی کا پرچم بلند کیا ہے اور انقلاب اسلامی کی برکت سے اس راستے پر قائم ہے۔
میجر جنرل محمد علی جعفری نے مظلوموں کے دفاع کو انقلاب اسلامی کا دوسرا اہم مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین، یمن، شام اور عراق کے مظلوم عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی مضبوط ڈھارس سمجھتے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ خالص اسلامی اقدار اور اصولوں کا احیا اسلامی انقلاب کا حتمی ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکیزہ انسانوں نیز مومن انقلابی اور شہادت کے لیے آمادہ نوجوانوں کی تربیت اسلامی انقلاب کا جامع ہدف ہے اور شہیدوں کا یہ پیغام علاقائی سطح پر فروغ پا رہا  ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button