ایرانشاممشرق وسطی

ایران دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتا رہے گا: علی لاریجانی

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج بروز اتوار دمشق میں شام کے صدربشار اسد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں علی لاریجانی نے ادلب میں دہشتگردوں کیحلاف مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ کامیابیوں کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو یقین ہے کہ شام اپنی سرزمین کو دہشتگرد عناصر سے پاک و صاف کرے گا۔

اس موقع پر شامی صدر نے کہا کہ دہشتگرد شامی علاقے ادلب میں نہتے شہریوں کو اغوا کر کے ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی حکومت ہرگز دہشتگردوں کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ دہشتگردی کے سلسلے کو جاری رکھیں اور شامی عوام کی سلامتی اور امن خطرے میں پڑ جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسپیکر ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت میں آج بروز اتوار شام کے دورے پر دمشق پہنچے جس کے بعد وہ بیروت جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button