ایرانمشرق وسطی

ایران دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا:جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نےایرانی عوام کے خلاف وائٹ ہاوس کی پابندیوں کو دہشتگردانہ پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کی ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے اقتصادی جنگ نے جس پر وہ فخر کر رہا ہے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی اقتصادی جنگ نے ایرانی حکام یا فوج کو نشانہ نہیں بنایا عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام دہشت گردی ہے اس لئے کہ دہشت گردی عوام کو متاثر کرتی ہے تا کہ اس طرح وہ اپنے سیاسی عزائم میں کامیاب ہو سکیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ قانونی نقطہ نگاہ سے دہشتگردی کی تعریف کچھ اس طرح ہے کہ غنڈہ گردی کی جائے، کسی بھی ملک کی پالیسی پراثر انداز ہو اور اسے دھونس و دھمکی کے ذریعے بدلا جائے یا پھر عوام پر اس قسم کی پالیسیوں کو بدلنے کیلئے دباو ڈالا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے اوردھونس و دھمکی کے ذریعے ایران کو مذاکرات کی میز تک لانا چاہتا ہے تاہم ایران نے سخت مزاحمت کے ذریعے امریکہ کی اس پالیسی کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button